سی اویونٹ کاہنہ میں بجلی چوری کا واقعہ بے بنیاد نکلا

سی اویونٹ کاہنہ میں بجلی چوری کا واقعہ بے بنیاد نکلا

لاہور(نامہ نگار) سی اویونٹ کاہنہ میں بجلی چوری کا واقعہ بے بنیاد نکلا ، بعض مخالفین نے سی او کاہنہ کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہوئے اخبارات میں من گھڑت خبریں لگواکر انہیںبدنام کرنے کی سا زش کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کچھ اخبارات میںسی اویونٹ کاہنہ نومیںبجلی چوری کی من گھڑت خبریں شائع ہوئی تھیںجس کے بعد سرکاری سطح پر واپڈا کے عملے اور سی او یونٹ کاہنہ کے ملازمین سے تحقیقات کی گئیں تو واقعہ حقیقت کے برعکس نکلا جبکہ بعض مخالفین نے عداوت کی بنیاد پر غلط بیانی کرتے ہوئے واپڈا کے عملے کو وہاں بھجوا کر سی او کاہنہ راﺅ عمر فاروق کو بدنام کرنے کی کوشش کی اس سلسلے میں چیف آفیسرکاہنہ راﺅ عمر فاروق نے اپنامو¿قف دیتے ہوئے کہاکہ چند عناصر سرکاری املاک پر قبضہ کرکے ہمیں عوامی خدمت سے روکنا چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے ےہ ڈرامہ رچایاجس سے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ، انہوں نے کہا مخالفین جو مرضی کرلیں ہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حلقہ میںعوامی خدمت جاری رکھیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4