ویلنشیاہاﺅسنگ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کاافتتاح

ویلنشیاہاﺅسنگ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کاافتتاح

لاہور(پ ر) ویلنشیا ہاﺅسنگ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول 2014ءکا باقاعدہ افتتاح عامر شیخ سیکرٹری جرنل ویلنشیا ہاﺅسنگ سوسائٹی نے کمیونٹی کلب ویلنشیا میں کیا اس موقع پر سوسائٹی کے صدر جنید اقبال شیخ نائب صدر پروفیسر احمد دین ایگزیکٹو ممبرز پروفیسر ارشد ڈوگر، جمیل علوی، ملک یامین انچارج کمیونٹی کلب کے علاوہ مقامی سکول کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کاآغاز تلاوتِ کلام پاک سے محمد امین نے کیاجبکہ پروفیسر احمد دین نے خطاب کیا سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل عامر شیخ نے بتایا کہ8مارچ اور 9مارچ کو فیسٹیول کے گرینڈ دن کے موقع پر ڈی بلاک گراﺅنڈ ویلنشیا ٹاﺅن میں رنگا رنگ پروگرامز ہونگے اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت متوقع ہے، جبکہ صوبائی وزیر کوآپریٹو ممتاز شخصیات،قومی کرکٹ کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر مقامی سکول Misberویلنشیا کی طالبات نے بیڈمنٹن کا میچ کمیونٹی کلب میں کھیلا، اس موقع پر سکول کی طالبات اور اساتذہ بھی موجود تھیں، میچ میں آمنہ پہلے نمبر پر جبکہ عائشہ دوسرے نمبر پر رہیں، اس سلسلے میں عامر شیخ نے Eبلاک پارک میں فٹ بال کے میچ کا افتتاح بھی کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4