ڈائریکٹر جنرل بیسک ایجوکیشن کا دیہی علاقوں میں کمیونٹی سکولوں کا معائنہ

ڈائریکٹر جنرل بیسک ایجوکیشن کا دیہی علاقوں میں کمیونٹی سکولوں کا معائنہ

لاہور(پ ر) ساجد بلوچ ڈائریکٹر جنرل (بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز وزارت تعلیم حکومت پاکستان) نے لاہور کے دیہی علاقوں میں چلنے والے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کا اچانک معائنہ کیا جس میں برہمن آباد، ہڈیارہ کے سکول دیکھے جہاں پر بچوں کی حاضری ، سکول کا ریکارڈ اور تعلیمی کارکردگی نہایت تسلی بخش پائی، وزٹ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ساجد بلوچ نے سکولوں کی کارکردگی ، اساتذہ کی دلچسپی اور تعلیمی معیار کو سراہا بچوں کو سوالات کے جوابات دینے پر نقد انعامات سے نوازا مزید اساتذہ کو یہ بتایا کہ PC-I کی سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہوچکی ہے اور ایکنک سے منظوری کے بعد فنڈز جاری ہونے پر تمام ٹیچرز کی تنخواہیں اور این جی اوز کی سپروائزری کاسٹ فوری طور پر جاری کردی جائیں گی وزٹ ٹیم میں ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ڈائریکٹر بی ای سی ایس پنجاب فیصل شہزاد اعوان اور محمد عمران ڈپٹی ڈائریکٹر ، خالد محمود لکھوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ارشاد حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے علاوہ این جی او نمائندگان بلال احمد اور خالد عمر شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4