امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نائب صدر کی سابق آئی ایس او کے وفد سے ملاقات

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نائب صدر کی سابق آئی ایس او کے وفد سے ملاقات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ابوذرمہدی نے سابق آئی ایس او کے وفد کے ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنے کردار سے نوجوانوں کی تربیت کی اور نظامِ ولایت فقیہ سے حقیقی معنوں میں مربوط کیا انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کیلئے وقف کردی تھی اور جامِ شہادت پی کر اس کو ثابت بھی کر دیا سر زمینِ پاکستان پر اسلامی انقلاب کیلئے راہ ہموار کی آج اگر پاکستان میں کہیں بھی عالمی استعمار ، شیطانِ بزرگ امریکہ اور اسرائیل اور ان کے گماشتوں کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے تو وہ بھی اس شہید کے مرہونِ منت ہے آئی ایس او پاکستان کے شکل میں یہ جوان آج بھی اپنے روحانی والد کے دکھائے ہوئے راستے پر گامزن ہیں اور ہر دور کے یزید کے خلاف برسرِپیکار رہتے ہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ اس عظیم مجاہدِاسلام کی 19ویں برسی کے موقعہ پر 8اور 9 مارچ کو علی رضا آباد، رائیونڈ روڈ لاہور میں فرزنداںِ اسلام شہید اور راہِ شہید سے اپنی روحانی وَدلی وابستگی کا اظہار کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4