پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا رابطہ اجلاس

پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا رابطہ اجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا رابطہ اجلاس گزشتہ روز رضا ہال ملتان میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع ملتان میں ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک68 سکولوں کے مالکان اور اساتذہ نے حصہ لیا اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ریجنل ڈائریکٹر شفیق احمد اور ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم) ملیحہ بتول نے شرکاءکو ایجوکیشن ووچر سکیم کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو موبائل فون کے ذریعے آن لائن حاضری پائلٹ پراجیکٹ میں توسیع اور جنوبی پنجاب میں مستحق بچوںکو مفت تعلیم کی سہولیات مہیا کرنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن جنوبی پنجاب میں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

 سال رواں کے دوران جنوبی پنجاب کے تین اضلاع سمیت چار ضلعوں میں 50 ہزار تعلیمی ووچرز جاری کئے جارہے ہیں جس میں مزید مستحق بچوں کو تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4