پنجاب یوتھ فیسٹول کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

پنجاب یوتھ فیسٹول کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)پ ر)٭    وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے باقاعدہ اعلان کر کے یوتھ فیسٹول کی تقریبات کا آغاز کیا۔٭وزیراعلیٰ نیوی بلیو سوٹ اور سرخ ٹائی میں ملبوس تھے۔٭یوتھ فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔٭پنجاب کے 9 ڈویژن کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے دستوں نے گراﺅنڈ میں مارچ پاسٹ کیا۔
٭کھلاڑی خوشی سے دمکتے چہر وں کے ساتھ فتح کے نشان بنائے داخل ہوئے۔
٭وزیراعلیٰ تقریب میں کھڑے ہو کر ہاتھ ہلا کر نعروں کے جواب دیتے رہے۔
٭کھلاڑیوں کے دستے میں حجاب پوش خواتین بھی شامل تھیں۔
٭تقریب میں ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت نظم و ضبط کا مثالی مظاہرہ تھا۔
٭وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دیکھ کر کھلاڑی پرجوش طریقہ سے ہاتھ ہلاتے رہے۔
٭مختلف رنگوں کے ٹریک سوٹ میں ملبوس کھلاڑیوں اور آفیشلز کے دستے مقررہ راستے پر چلتے ہو ئے مقررہ مقام پر کھڑے ہو جاتے۔
٭پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کے اعلان پر سٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔
٭وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بھی عالمی ریکارڈ بنانے میں حصہ لیا۔
٭تقریب میں سعودی عرب‘ چین ‘ ترکی سمیت 15 ممالک کے سفیر وزیراعلیٰ کی دعوت پر شریک ہوئے۔
٭افغانستان‘ ارجنٹائن‘ آسٹریلیا‘ یونان‘ رومانیہ‘ چیک ری پبلک‘ سویڈن‘ نائجیریا‘ فرانس اور دیگر ملکوں کے سفیر بھی تقریب میں شریک تھے۔
٭چینی سفیر سن ویڈانگ تقریب کو انہماک سے دیکھتے رہے۔
٭”اس پرچم کے سائے تلے “ ملی نغمے پرجوش حاضرین کو گرماتے رہے۔

مزید :

صفحہ اول -