اے پی ایل کے نائب صدر بیرسٹر سلیم شاہ کی امجد ملک سے ملاقات

اے پی ایل کے نائب صدر بیرسٹر سلیم شاہ کی امجد ملک سے ملاقات

اے پی ایل کے نائب صدر بیرسٹر سلیم شاہ کی امجد ملک سے ملاقات

لندن (بیورورپورٹ)راچڈل لا سوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک نے لا سوسائٹی کے دفتر میں اے پی ایل کے نائب صدر بیرسٹر سلیم شاہ آف شاہ اینڈ سنز سولیسٹر سے انتہائی اہم ملاقات کی بیرسٹر سلیم نے ایسوسی ایشن کے صدر کو اس کے سالانہ ڈنر کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ لا سوسائٹی کی 107سالہ تاریخ میں بیرسٹر امجد ملک پہلے ایشیائی صدر منتخب ہوئے جو ایک تاریخی واقعہ ہے اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے اپنی کتاب روڈ ٹو جسٹس پیش کی اور کہا کہ انکی قانونی خدمات ایشیائی برادری کے لیے ہیں دونوں رہنماﺅں نے قانون کی حکمرانی کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ پاکستان میں آئین ‘ انصاف ‘ معاشرے کی بہتری اور میزبان معاشرے کے لیے انکی کوششوں کو بہتر بنانے اور بیرون ملک مقیم کیمونٹی کے مفادات کی تکمیل کیلئے مشترکہ کاوشیں ‘ جبکہ تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے ‘ اور پاکستانیوں کے حقوق کے برابر اور باعزت وطن واپسی کے لیے آگاہی پیدا کرنے کے طریقوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا دونوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک مقیم تارکین وطن کی املاک ‘ اور انکی زندگی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی تارکین وطن پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے کہ پاکستان میں موجود پاکستانی ہیں ۔

 

مزید : عالمی منظر