ننگرہار میں کارروائیوں کے دوران 50 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی
کابل (اے پی پی) افغان حکام نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں کارروائیوں کے دوران 50 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے صوبائی پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف کارروائیوں کے دوران 50عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔
اس دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا گیا ہے ۔ طالبان کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔