افغان طالبان کے حملے میں ترکمانستان کے تین سرحدی محافظین ہلاک
کابل (اے پی پی) افغان طالبان کے حملے میں وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان کے تین سرحدی محافظین ہلاک ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ بادغیس کے مقامی حکام نے بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے ضلع موقور میں ترکمانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں ترکمانستان کے سرحدی محافظین پرحملہ کیا جس کے نتیجہ میں تین ترکمن سرحدی محافظین ہلاک ہوگئے۔ مغربی افغانستان میں ترکمانستان کے قونصل خانے نے اس حملے تصدیق کی ہے ابھی تک طالبان کے کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔