بیرسٹر امجد ملک کی لاہور ہائیکورٹ بار کے منتخب صدر اور عہدیداروں کو مبارکباد

بیرسٹر امجد ملک کی لاہور ہائیکورٹ بار کے منتخب صدر اور عہدیداروں کو مبارکباد

لندن (بیورورپورٹ)اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لاسوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر شفقت چوہان نومنتخب سیکرٹری اور دیگر تمام عہدیداروں کو ایک مبارکباد کا خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ انکے انتخاب پر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے کہ اور بطور لاہور ہائیکورٹ کے لائف ٹائم ممبر ہونے کی حیثیت سے ان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ماضی میں شاندا ر خدمات کی بدولت وکلا برادری نے ان پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اور انہیں قوی امید ہے کہ وہ ماضی کی طرح بار اور بنچ کے درمیان خوبصورت تعلقات قائم کرنے کے علاوہ اپنے غیر جانبدارانہ کردار سے عوام کے دیرینہ مسائل اور انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کر سکیں گے انہوں نے اس امر کی توقع کا اظہار کیا کہ اے پی ایل اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے درمیان موجود‘ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مستحکم کیا جائیگا انہوں نے لاہور ہائی کورٹ بار کے نومنتخب ممبران کو راچڈل لا سوسائٹی کے دورہ کی دعوت دی اور کہا کہ عہدیداروں کی طرف سے مذکورہ دورہ دونوں ممالک میں موجود پاکستانی وکلا کے درمیان ہم آہنگی اور روابط کو فروغ دیگا جس کے اثرات واضع طور پر محسوس کیے جائیں گے انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ موجودہ حالات میں وکلا برادری اور بالخصوص ان کے نمائندگان کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بالخصوص ججز کی تعیناتی کے سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ بار کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا ۔

مزید : عالمی منظر