ترکی میں بدعنوانی کا ہائی پروفائل کیس،5 مشتبہ افراد کی رہائی

ترکی میں بدعنوانی کا ہائی پروفائل کیس،5 مشتبہ افراد کی رہائی

انقرہ(آئی اےن پی)ترکی کی ایک عدالت نے گزشتہ برس دسمبر میںبدعنوانی کے الزامات پر گرفتار کیے گئے پانچ مشتبہ افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا جن میں وزیراعظم رجب طیب اردگان کی کابینہ کے 2 سابق ارکان کے بیٹے بھی شامل ہیں۔غےر ملکی مےڈےا رپورٹس کے مطابق ان افراد پر بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے اور انہوں نے ہفتے میں ایک مرتبہ پولیس کو رپورٹ بھی کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم ایردوآن نے ان افراد کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسی پیشرفت کی توقع کر رہے تھے۔

ادھر اپوزیشن کے مطابق انہیں اس عدالتی فیصلے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہی ہو گا۔ اپوزیشن کے مطابق عدالت بدعنوانی کے اس مقدمے کو دبانے کی کوشش میں ہے۔

مزید : عالمی منظر