سکیورٹی معاہدے میں تاخیر افغانستان کے لئے مہنگی ثابت ہوگی،امریکی نمائندہ خصوصی

سکیورٹی معاہدے میں تاخیر افغانستان کے لئے مہنگی ثابت ہوگی،امریکی نمائندہ ...

کابل،واشنگٹن(آن لائن)پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی جیمبر ایف ڈوبن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ افغانستان سکیورٹی معاہدے میں تاخیر افغانستان کے لئے مہنگای ثابت ہو سکتی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی تھنک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر حامد کرزئی نے معاہدے پر دستخط سے انکار کر کے اپنے ملک کے لئے مزید خطرات پیدا کر دیئے ہیں۔

سکیورٹی معاہدہ نہ ہوا تو نہ صرف افغانستان کی معاشی صورت حال ابتر ہوگی بلکہ سیاسی انتشار اور ملک گیر تشدد بھڑک اٹھے گی۔

مزید : عالمی منظر