امام کعبہ کی سربراہی میں او آئی سی مشاورتی گروپ نے پولیو قطروں کے خلاف تمام فتوے مستردکردئیے

امام کعبہ کی سربراہی میں او آئی سی مشاورتی گروپ نے پولیو قطروں کے خلاف تمام ...

جدہ (اے پی پی) امام کعبہ کی سربراہی میں اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے مشاورتی گروپ نے پولیو قطروں کے خلاف تمام فتوے مستردکردئیے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں دو روزہ اجلاس او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا ۔ امام کعبہ کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں اسلامک ایڈوئیزری اکیڈمی‘فقہ اکیڈمی ‘ اسلامی ترقیاتی بینک‘ او آئی سی ‘ عالمی ادارہ صحت کے علماءاور دانشوروں نے شرکت کی۔ او آئی سی مشاورتی گروپ نے پولیو کے قطرے پلانے کے خلاف تمام فتوے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس مہلک مرضی کے خاتمے کیلئے ویکسین سے متعلق ضمانتیں دینے کو بھی تیار ہیں۔

مزید : عالمی منظر