مصر،نامعلوم افراد کی فائرنگ،پولیس افسر ہلاک
قاہرہ(آئی اےن پی )مصر کے شہر منصورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس افسر کو ہلا ک کر دیا۔غےر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے معزول صدر مرسی کے سینکڑوں حامی قاہرہ اور اسکندریہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سڑکوں پر نکل آئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس پھینکی ' اسکندریہ میں جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔