این آئی بی بینک کا سال 2013ءکے دوران ایک ارب 60کروڑ کا بعد از ٹیکس منافع

این آئی بی بینک کا سال 2013ءکے دوران ایک ارب 60کروڑ کا بعد از ٹیکس منافع

اسلام آباد (اے پی پی) این آئی بی بینک نے سال 2013ءکے دوران ایک ارب 60کروڑ کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ سٹاک ایکسچینج کو بھیجی جانے والی کمپنی رپورٹس کے مطابق سال 2012ءکے دوران بینک کو26کروڑ 20 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2012ءکے مقابلہ میں 31دسمبر2013ءکو ختم ہونے والے سال میں این آئی بی بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں ایک ارب 33کروڑ80لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

مزید : کامرس