اسٹیٹ بینک نے روایتی یا کمرشل بینکاری کےلئے لائسنس کااجراءبند کردیا

اسٹیٹ بینک نے روایتی یا کمرشل بینکاری کےلئے لائسنس کااجراءبند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روایتی یا کمرشل بینکاری کے لئے لائسنس جاری کرنا بند کردیا ۔مرکزی بینک کی جانب سے روایتی یا کمرشل بینکاری کے لئے لائسنس بند کردیئے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے بینکاری نظام کو سودی نظام ہونے کے باعث گزشتہ کئی دہائیوں سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،تاہم مرکزی بینک بھی گزشتہ کئی سالوں سے کمرشل بینکاری سے زیادہ ملک میں اسلامی بینکاری کے نظام کو فعال بنانے میں مصروف عمل ہے۔اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں1300برانچیں اسلامی بینکاری کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔ مرکزی بینک ملک کے ہر طبقے کو مالیاتی خدمات کی فراہمی میں اسلامی بینکاری کے ذریعے مائیکروفنانس اور برانچ لیس بینکاری جیسی سہولیات بھی فراہم کررہا ہے جبکہ اسلامی بینکاری میں اس کا حجم ایک یا 2فیصد ہے۔

مزید :

کامرس -