ایف پی سی سی آئی نے کینیڈا میں پاکستا نی نما ئش کی تیاریا ں شروع کر دیں

ایف پی سی سی آئی نے کینیڈا میں پاکستا نی نما ئش کی تیاریا ں شروع کر دیں

کراچی (آن لائن)فیڈ ریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈ سٹر ی نے کینڈا میں تیسری پاکستا نی نما ئش کی تیا ریا ں شروع کر دی ہیں۔ فیڈریشن کے صدر زکر یا عثمان نے کہا کہ کینڈا میں پا کستا ن تجارتی نما ئش کا تیسراایڈ یشن اس سال ستمبر 2014میں منعقد ہو گا ۔ جس میں پا کستا ن کی بڑ ے اور معر وف کمپنیا ں مختلف سیکٹر ز سے شر کت کر ینگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر کوجو کہ کینڈا اور پا کستا ن دو نوں ملکو ں میں نما یاں مقام رکھتے ہیں اور فیڈریشن کی پا ک ۔کینڈا بز نس کو نسل کے چیئر مین بھی ہیں وہ بر اہ راست اس نمائش کے معاملات کو دیکھیں گے ۔ٹورنٹو میں پا کستا نی قو نصل جنر ل نفیس زکر یا نے بھی ایک ملاقا ت میں ایف پی سی سی آئی کی کوششو ں کو سراہا اور کہا کہ ٹر یڈ ایکسپوکے تیسر ے ایڈیشن سے دو نوں ممالک کے با ہمی تجا رت میں اضا فہ ہو گا ۔ گذشتہ دنو ں فیڈریشن کے صدر زکر یا عثمان نے ایس ایم منیر اور دیگر آفیشلز کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی جس میں ایس ایم منیر نے انہیں پا کستا ن تجارتی نمائش کے تیسر ے ایڈیشن کے با رے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور پا کستا نی قونصل جنر ل سے بھی ملاقا ت کے بارے میں بتا یا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر نے کینڈا میں پا کستا نی مصنو عات کی طلب کو دیکھتے ہو ئے 2009میں ایف پی سی سی آئی سے پاکستان کی پہلی تجارتی نمائش کی اور 2010میں دوسر ی نمائش کی ۔یہ دو نوں نمائش نہا یت کا میا ب رہیں اور اس دوران دونوں ممالک کے حکام اور بز نس کمیونٹی ایک دو سر ے کے قریب آئے اور با ہمی تجا رتی تعلقا ت مستحکم ہو ئے اور کینڈا میں پا کستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ۔ایس ایم منیر نے کہا کہ کینڈا میںتجارتی نما ئش کی سیریز سے کینڈا اور نا رتھ امریکا میں پاکستان کی ایکسپورٹ بڑ ھانے کے لیے نئے مواقع ملیں گے ۔

 اس ایکسپو سے ہمیں پا کستا نی مصنو عا ت کی بھر پور نما ئش موقع ملے گا ۔ اس نما ئش کی پبلسٹی کینڈا اور نا رتھ امر یکا میں ہو گی ۔ نمائش کے دوران B2B میٹنگ بھی ہو گی ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پا کستا ن سے ٹیکسٹا ئل ، ریڈی میڈ گا رمنٹس ، چا ول ، مصالحہ جا ت ، تیا ر شدہ فو ڈ ، کنٹرکشن میٹریل، چمڑ ے کی مصنوعا ت ، جیولری ، بسکٹ اور کنی آئٹم ،ڈرائی فروٹ ، بیڈشیٹ ، تولیہ ، سر جیکل آلات ، اسپورٹس مصنوعات ، ما ربل ، براس ٹیکسٹا ئل ہنڈی کرافٹس وغیر ہ کی کنیڈا اور نا رتھ امر یکا میں بڑ ی ما نگ ہے ۔ واضح رہے کہ ایف پی سی سی آئی نے اس نما ئش میں شرکت کے لیے اپنے ممبر باڈیز کو سر کلر جا ری کر کے خواہشمند کمپنیوں کو شر کت کے لیے دعو ت دی ہے تا کہ وہ ایف پی سی سی آئی میں رابطہ کر یں ۔

مزید : کامرس