کسان زراعت کی ترقی کے ذریعے معیشت مستحکم کرسکتے ہیں

کسان زراعت کی ترقی کے ذریعے معیشت مستحکم کرسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (این این آئی)پنجاب سیڈ کارپوریشن نے زمینداروں، کسانوں کی خوشحالی اورملکی معیشت میں اضافہ کےلئے کپاس کی آئندہ فصل کاشت کرتے وقت بی ٹی کاٹن کی مختلف ورائٹی کے بیج کو اولیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف بہتر پیداوار حاصل ہوگی بلکہ کاٹن فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کو دیرپا روزگار بھی میسر ہوگا۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق تمام نقد آور فصلات میں سے سب سے زیادہ مقام کپاس کو حاصل ہے یہ فصل کاشتکاروں کو تمام سال کے اخراجات مہیا کرنے کےساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے منسلک لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور بالخصوص پنجاب میں بی ٹی اقسام کی کاشت کا دائرہ وسیع کیا جائے جس کےلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے بیج کی فراہمی کو موثر اور فعال بنایا گیا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ ملکی پیداوار میں اضافے کےلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ شہ زور بیج ہی کاشت کریں ۔

مزید :

کامرس -