کراچی ،این آئی ٹی ملازمین کےلئے حجِ بیت اللہ کی سعادت کےلئے قرعہ اندازی

کراچی ،این آئی ٹی ملازمین کےلئے حجِ بیت اللہ کی سعادت کےلئے قرعہ اندازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)این آئی ٹی کے ملازمین کے لیے ادارہ کی جانب سے اِس سال حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے این آئی ٹی ہیڈ آفس کراچی میں قرعہ اندازی منعقد کی گئی جس میں ہیڈ آفس اور کراچی کی برانچز کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ این آئی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منظور احمد نے قرعہ اندازی کا مقّدس فریضہ انجام دیا۔ قرعہ اندازی میں جن چھ خوش نصیبوں کے نام نکلے ا±ن میں اختر علی شیخ، عبدالرشید، ارشاد حسین، انوارالحق، فیصل آبادبرانچ، سید یونس علی زیدی، اور یوسف موتی والاشامل ہیں۔
ہر عازمِ حج کو اپنے ساتھ بیوی / ایک قریبی عزیز کو لے جانے کی سہولت ہوگی اور انہیں 500 ڈالر سفرِ حج کے طور پر بھی دئیے جائیں گے۔ اِس طرح این آئی ٹی کو 12 افراد کو حجِ بیت اللہ کرانے کی سعادت حاصل ہوگی۔قرعہ اندازی میں کامیاب عازمینِ حج کو مبارکباد دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر منظور احمد نے کہا کہ وہ حج کے دوران خانہ¿ کعبہ میں پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور خصوصاً این آئی ٹی کی ترقّی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔اس موقع پرایم ڈی نے کارکنوں کی انتھک محنت کے باعث این آئی ٹی فنڈز کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں حالیہ اضافہ کے بعد اب ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات بھی زیرِ غورہیں ۔#

مزید :

کامرس -