فوجی فرٹیلائز کمپنی بلوچستان میں کھادوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہی ہے

فوجی فرٹیلائز کمپنی بلوچستان میں کھادوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہی ...

کوئٹہ ( این این آئی)ڈی جی زراعت یار محمد پندرانی نے کہا ہے کہ فوجی فرٹیلائز کمپنی بلوچستان میں کھادوں کی فراہمی میں نہایت اہم کردار ادا کررہی ہے ۔انہوںنے یہ بات سبی میلے میں فوجی فرٹیلائز ر کمپنی کے سٹال کے معائنے کے موقع پر صحافیوں اور محکموں کے افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ ایف ایف سی کی طرف سے زمینداروں کیلئے مفت مٹی اور پانی کے تجزیہ کی سہولت کو سراہا اور زمینداروں سے کہاکہ وہ اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اس موقع پر ایف ایف سی کے نمائندے حمایت اللہ نے بلوچستان میں ایف ایف سی کے کھادوں کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا انہوںنے مزید کہاکہ ایف ایف سی زمینداروں کی رہنمائی کیلئے پورے صوبے میں نمائشی پلاٹوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ زمیندار اپنی آنکھوں سے جدید زراعت کے متعلق اور کھادوں کے متوازن استعمال کا فائدہ دیکھ سکیں مفت مٹی وپانی کے تجزیہ کی سہولت کیساتھ ساتھ ایف ایف سی پورے صوبے میں اجلاع کاشتکارواں کا انعقاد کرتی ہے۔

 جس میں زمینداروں کو جدید زراعت کے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہے سٹال پر چیئرمین پی ٹی اے محکمہ زراعت کے افسران اور علاقے کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کھاد وں کے متعلق معلومات حاصل کی ۔

مزید : کامرس