جہانگیر صدیقی کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں دو ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی کمی
اسلام آباد(اے پی پی) گذشتہ سال کے مقابلے میں 31دسمبر2013ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران جہانگیر صدیقی کمپنی لمیٹڈکے بعد از ٹیکس منافع میں دو ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج کو بھیجی جانے والی کمپنی رپورٹس کے مطابق سال 2012ءمیں کمپنی نے دو ارب 40 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا تھا جبکہ گذشتہ سال 2013ءکے اختتام پر کمپنی کا بعد ازٹیکس منافع 18کروڑ 8 لاکھ روپے تک کم ہوگیا ہے۔