پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے وسیع امکانات ہیں: انو شہ رحمن

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے وسیع امکانات ہیں: انو شہ رحمن

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انو شہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور فور جی سروسز کے آغاز سے شعبہ میں کی جانے والی برائے راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا ۔ یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 98فیصد پاکستانی آبادی کو برائڈ بینڈ تک تھری جی ، فور جی اور ایل ٹی ای کے ذریعہ رسائی دی جا سکتی ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی آبادی کا 60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جس سے براڈ بینڈ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بڑی تعداد میں صارفین دستیاب ہونگے ۔

مزید : کامرس