کاروباری قرضہ سکیم عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف پہلا قدم ہے: ماروی میمن

کاروباری قرضہ سکیم عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف پہلا قدم ہے: ماروی ...

اسلام آباد (اے پی پی) نوجوانوں کیلئے کاروباری قرضہ سکیم کی چیف کوآرڈینیٹر ماروی میمن نے کہا ہے کہ کاروباری قرضہ سکیم عام انتخابات کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف پہلا قدم ہے۔ پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ موجودہ حکومت شفافیت‘ بہتر اسلوب حکمرانی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو صرف پروگرام کا آغاز ہے جس کے وسائل میں ہر سال اضافہ کیاجائے گا۔ ماروی میمن نے خیبرپختونخوا‘ سندھ اور بلوچستان کے نوجوانوں اور خواتین پر زور دیا کہ وہ قرضہ سکیم سے فائدہ اٹھائیں

مزید : کامرس