تجاویز پر عمل نہ ہونے پر منیر احمد خان نے پےپلزپارٹی چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا

تجاویز پر عمل نہ ہونے پر منیر احمد خان نے پےپلزپارٹی چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) پےپلزپارٹی کی خارجہ امور اور پلاننگ کمےٹی کے چےئر مےن و سابق ترجمان پنجاب منےر احمد خان نے پےپلزپارٹی چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منیر احمد خان نے پا رٹی قےادت کو پارٹی کی بہتری اور مختلف اےشوز کے حوالے سے کئی بار تجاوےز دےں تھیں جن پر عمل نہےں کےا گیا تھا اور جب پارٹی پانچ سال حکومت میں تھی تب بھی انہوں نے پارٹی کو مختلف تجاویز دیں لیکن کسی پر بھی عمل نہیں کیا گیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ نے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن وہ کچھ عرصہ سے مکمل طور پر خاموش ہو کر گھر بیٹھ گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہیں پارٹی کی طرف سے منانے کی کوکشش نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ منیر احمد خان اتحاد برائے بحالی جمہوریت (اے آر ڈی) کے ترجمان کے طور پر ایک بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور جس دوران لندن میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور موجودہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے تھے تو اس وقت بھی وہ پیش پیش تھے ۔

 منےر احمد خان

مزید : صفحہ آخر