تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی کونسل کاپہلااجلاس آج ایوان اقبال میں ہوگا

تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی کونسل کاپہلااجلاس آج ایوان اقبال میں ہوگا

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی کونسل کاپہلا سالانہ اجلاس آج اتوار کو ایوان اقبال منعقد ہوگا۔ اس جلاس کے 2 سیشن ہونگے ۔پہلا سیشن 11 بجے سے 2 بجے تک اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں جبکہ دوسرا سیشن 3 بجے سے 5:30 بجے تک چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہوگا۔ صوبائی کونسل کے اجلاس کے حوالے تمام تر تیاریاں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مختلف کمیٹیوں کو انتظامی امور سر انجام دینے کے لئے ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں۔ صوبائی کونسل کے اجلاس میں نومنتخب عہدیداران صوبائی ، ریجنل ، ضلعی ، تحصیل سمیت ونگزدیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریںگے۔

 ایوان اقبال

مزید : صفحہ آخر