وقت ضائع کئے بغیر طالبان کے خلاف آپریشن کرنا چاہیے،عوامی رائے

وقت ضائع کئے بغیر طالبان کے خلاف آپریشن کرنا چاہیے،عوامی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انوسٹی گیشن سیل)طالبان سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے ،حکومت کو وقت ضائع کئے بغیر طالبان کے خلاف آپریشن کرنا چاہیے۔دہشتگرد بیرونی ایجنڈے پر پل رہے ہیں یہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے۔پاکستان میں قیام من کےلئے حکومت کو اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہو کر مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں شبیر حسین اور کاظم علی نے کہاکہ پاکستان میں موجود دہشتگرد بیرونی زبان بول رہے ہیں ان پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔طالبان نے اپنی شامت سامنے دیکھ کر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے،جس سے پاکستان کو نقصان بھی ہو سکتا ہے کہ کہیں دشمن مضبوط حکمت عملی تو نہیں کرنا چاہتا۔مکرم فرید اور عزیر علی نے کہاکہ دہشتگرد نہ مسلمان ہیں اور نہ ہی پاکستانی ان خاتمہ جتنا جلدی ہو سکے کر دینا چاہیے۔طالبان کے خلاف آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے،حکومت مزید وقت ضائع نہ کرے ورنہ پاکستان کا نقصان ہو گا۔عبید اللہ اور محمد رضا نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے اور نہ ہیں ان کی ملک میں موجودگی تک پاکستان میں امن قائم ہو سکتا ہے۔حکومت کو دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہو کر ملک دشمن قوتوں کا خاتمہ کر دینا چاہیے۔فیصلہ کن وقت میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے لیکن ملکی بقاءپر سیاست ختم ہونی چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -