سید منورحسن سعودی عرب کے آٹھ روزہ دورے پرجدہ پہنچ گئے

سید منورحسن سعودی عرب کے آٹھ روزہ دورے پرجدہ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن سعودی عرب کے آٹھ روزہ دورے پر گزشتہ روز لاہور سے جدہ پہنچ گئے جہاں وہ رابطہ عالم اسلامی کے زیراہتمام عالمی اسلامی تحریکوں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ سیدمنور حسن اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔سیدمنورحسن نے اپنی غیر موجودگی میں چوہدری محمد اسلم سلیمی کو قائم مقام امیر جماعت مقرر کیاہے ۔چوہدری محمد اسلم سلیمی نے منصورہ میں ایک تقریب میں حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، وقاص انجم جعفری ، سجاد احمد نیازی ، سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی ،تنظیمی امور کے ناظم رشید احمد ودیگر بھی موجودتھے ۔
           

مزید :

صفحہ آخر -