منورحسن ، چوہدری اسلم سلیمی اور لیاقت بلوچ کی خاصہ دار فورس کے اسکواڈ پر دھماکہ اور متعدد اہلکاروں کی شہادت کی مذمت

منورحسن ، چوہدری اسلم سلیمی اور لیاقت بلوچ کی خاصہ دار فورس کے اسکواڈ پر ...

 لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن ،قائم مقام امیر جماعت چوہدری محمد اسلم سلیمی اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے خیبر ایجنسی میں پولیو ورکرز ٹیم کی حفاظت پر مامور خاصہ دار فورس کے اسکواڈ پر دھماکہ اور متعدد اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کرتے ہوئے اس ناخوشگوارواقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ ملک دشمن عناصر کی کاروائی ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے صوبہ بلوچستان کے ضلع واشک میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر بھی گہرے افسوس کااظہار کیاہے ۔ انہو ں نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔

مزید : صفحہ آخر