لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کےلئے 43سنگل،19ڈویژن اور 15 خصوصی بنچ تشکیل دے دئیے

لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کےلئے 43سنگل،19ڈویژن اور 15 ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 43سنگل،19ڈویژن اور 15 خصوصی بنچز تشکیل دے دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے عدالتی روسٹر جاری کر دیا گیا۔عدالتی روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 12ڈویژن بنچ،27سنگل بنچ اور 11 خصوصی بنچز تشکیل دئیے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویڑن بنچ اور 5 سنگل بنچز تشکیل دے دئیے گئے۔ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 3 ڈویژن بنچ،7 سنگل اور 4 خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔جبکہ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن بنچ اور 4 سنگل بنچز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں۔نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے سابق صدر رفیق تارڑبحالی کیس،گورنر پنجاب نااہلی کیس،بیرون ملک فراڈ کیس،لیڈی ولنگڈن مسماری کیس،چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس سمیت ہزاروں اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بنچ

مزید : صفحہ آخر