چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے لاہور میں مصروف دن گزارا

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے لاہور میں مصروف دن گزارا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف دن گزارا۔انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی طرف سے 14مارچ کو ریٹائر ہونے والے مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کی ۔انہوں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی جبکہ وہ شام کو ایف سی کالج کی ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔

مزید : صفحہ آخر