حکومت پنجاب نے سرکاری و نجی بلڈ بنکس کو ریگولیٹ کرنے کےلئے بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو موثربنانے کےلئے اقدامات شروع کردیئے

حکومت پنجاب نے سرکاری و نجی بلڈ بنکس کو ریگولیٹ کرنے کےلئے بلڈ ٹرانسفیوژن ...

سرگودھا (آن لائن) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں قائم سرکاری و نجی بلڈ بنکس کو ریگولیٹ کرنے کےلئے قائم بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی (BTA) کو موثر اور فعال بنانے کےلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اتھارٹی کے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غیر معیاری اور جعلی بلڈ بنکس جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں ان کےخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور بلڈ بنک کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر