جہا نیا ں ، کمسن دوستو ںمیں جھگڑ ا ،6 سالہ بچے نے 7 سالہ بچے کو قتل کر دےا

جہا نیا ں ، کمسن دوستو ںمیں جھگڑ ا ،6 سالہ بچے نے 7 سالہ بچے کو قتل کر دےا

جہا نیا ں ( آئی این پی) گلی میں کھیلتے ہو ئے دو دوستو ں کے درمیان جھگڑ ے پر6 سالہ بچے نے فائر نگ کر کے7 سالہ بچے کو قتل کر دےا ۔فائر محمد فیضا ن سلیم کے ماتھے پرلگا جو جان لیوا ثا بت ہوا۔ ملزم فرار ہوگیا۔وقو عہ تھا نہ ٹھٹھہ صادق آبا د کے نواحی گاﺅں میں پیش آیا ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔ جہا نیا ں کے نواحی گاﺅ ںچگ نمبر123دس آر کے رہائشی رانا محمد سلیم کا 7سالہ بیٹا محمد فیضا ن اپنے ہمسا ئے محمد جاوید کے 6سالہ بیٹے محمد محسن کے ہمراہ گلی میں کھیل رہا تھا کی دونو ں دوستو ں فیضا ن اور محسن کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر طیش میں آکر محسن اپنے گھر سے اپنے والد جاوید کی بارہ بور بندوق لے آیا اور آتے ہی اپنے دوست فیضا ن پر فائر نگ کر دی فائر فیضا ن کے ما تھے پر لگا جس سے وہ موقع ہی خالق حقیقی سے جا ملا اہل علا قہ نے پویس تھا نہ ٹھٹھہ صادق آباد کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او آصف شا ہین موقع پر پہنچ گئے اور لا ش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہا نیا ں منتقل کردی اور پولیس تفتیش شروع کر دی مقتول محمد فیضان کے والد رانا محمد سلیم نے میڈیا کو بتا یا کہ دونوں بچے آپس میں دوست ہیں اور ہمسا ئے ہو نے کی وجہ سے اکثر گلی میں کھیل کودتے بھی تھے آج بھی آپس میں کھیل رہے تھے کہ یہ وقو عہ پیش آگیا۔رانا محمد سلیم نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے تاہم پولیس نے ضروری کارروئی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی۔

دوست قتل

مزید : صفحہ آخر