خیبرایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، پانچ دہشتگرد مارے گئے

خیبرایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، پانچ دہشتگرد مارے گئے
Firing in Khyber Agency
کیپشن: GunShip Helecopter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی مامور اہلکاروں پر حملوں میں ملوث پانچ دہشتگردمارے گئے ہیں جس کے بعد باڑہ پشاور روڈ بند کردی گئی ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں ملاتمانچی مرکز پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مرکز میں موجود پانچ دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ مرنیوالے شدت پسندگذشتہ روز جمرودمیں پولیو کی سیکیورٹی پر ماموراہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔ انتظامیہ ذرائع کے مطابق باڑہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کے بعد باڑہ پشاور روڈ بند کردی گئی ہے ۔

مزید :

خیبر -اہم خبریں -