ایشیاکپ: پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

ایشیاکپ: پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
ایشیاکپ: پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈھاکہ،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاءکپ میں ”ٹاکرے “ کے لیے پاک بھارت ٹیمیں ڈھاکہ کے شیربنگلہ سٹیڈیم میں پہنچ گئی ہیں ، بھارت سے مقابلے کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایک جبکہ ہندوستانی ٹیم میں دوتبدیلیوں کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی ٹیم میں آل راﺅنڈ انور علی کی جگہ فاسٹ باﺅلر محمد طلحہ کو ٹیم میں شامل کیاجاسکتاہے جبکہ عمرگل بھی مکمل فٹ ہیں ، وہ آج میچ کھیلیں گے ۔ اُدھر بھارتی ٹیم میں دوتبدیلیوں کا امکان ہے اور امباتی رائیڈو، سٹورٹ بنی کی جگہ چیتشورپچارا اور ورن ارن کو کھلائے جانے کاامکان ہے ۔دوسری طرف پاکستانی قوم بھی بھارت سے مقابلے کے لیے پرعزم ہیں ، پشاور میں نوجوانوں نے دونوں روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے کے لیے ولیمے کا وقت بھی بدل دیا۔

مزید : کھیل