ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکر آ ج ہوگا

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکر آ ج ہوگا
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکر آ ج ہوگا

  

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)ایشا کپ میں دفاعی چمپئن پاکستان اپنا تیسرامیچ آج روایتی حریف بھارت کے خلاف شیر بنگلہ دیش سٹیڈیم میر پور میں کھیلے گا۔میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس کو آئی لینڈ رز کے ہاتھوں 12رنز سے پڑا ،دوسرے زمیچ میں پاکستانی ٹیم شاندار کم بیک اور افغانستان کو72رنز سے شکست دے کر بونس پوائنٹ حاصل کیا۔بھارت کو بھی سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تاہم دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف اس نے 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔اب تک کھیلے گئے میچز میں سری لنکا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ، پاکستا ن 5پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 4پوائنٹس کے ساتھ تیسر ے نمبر پر ہے ۔فائنل تک رسائی کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ انتہائی اہمیت کاحامل ہے جوبھی ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین اب تک دنیا کی مختلف گراﺅنڈز اور ٹورنامنٹس میں 125ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔پاکستا ن نے 71میچز جیتے ،50ہارے اورچار کا نتیجہ نہیںنکل سکا۔پاکستان اوربھارت کے مابین ایشیا کپ میں اب تک 10میچز ہوچکے ہیںجس میں پاکستان کی ٹیم نے 4میچ جیتے اورپانچ میچز میں اسے شکست کاسامنا کرنا پڑا جبکہ ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹس میں پاکستان کی ٹیم نے اب تک 37میچز کھیلے ہیں جس میں 22میں فتح حاصل کی،14میں شکست ہوئی اورایک میچ کانتیجہ نہیں نکل سکا۔جبکہ بھارت کی ٹیم نے ایشا کپ کرکٹ ٹورنامنٹس میں اب تک 41میچز کھیلے 25جیتے ،15میں شکست ہوئی اورایک میچ کانتیجہ نہیں نکل سکا۔

مزید : کھیل