کوئٹہ چمن شاہرہ پر ٹریفک حادثہ ، 8افرادجاں بحق

کوئٹہ چمن شاہرہ پر ٹریفک حادثہ ، 8افرادجاں بحق
کوئٹہ چمن شاہرہ پر ٹریفک حادثہ ، 8افرادجاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چمن ،کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پرٹریفک حادثے میں 8افرادجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق سرانان کے قریب سید حمید کراس پر تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ جبکہ اس میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال پشین لایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں،حادثہ تیز رفتاری کے نتیجے میں پیش آیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں