کراچی کے علاقے لیاری میں دوگروپوں میں تصادم ، دوافراد جاں بحق ، علاقے میں کشیدگی پھیل گئی

کراچی کے علاقے لیاری میں دوگروپوں میں تصادم ، دوافراد جاں بحق ، علاقے میں ...
کراچی کے علاقے لیاری میں دوگروپوں میں تصادم ، دوافراد جاں بحق ، علاقے میں کشیدگی پھیل گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری میں دوگروپوں میں دستی بم حملوں اور فائرنگ کے تبادلے میں دوافرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق بغدادی تھانے کی حدودمیں سیفٹی لائن علی محلہ میں دوگروپوں کے درمیان تصادم کے دوران آزادانہ طورپر فائرنگ اور دستی بموں کا استعمال کیاگیاجس کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہوگئے ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق ہسپتال منتقلی کے دوران دوزخمی چل بسے ۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ، عام شہری گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں