کراچی پولیس کی کارروائی ، ٹارگٹ کلر، لینڈمافیا کے چارکارندے گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی ، ٹارگٹ کلر، لینڈمافیا کے چارکارندے گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی ، ٹارگٹ کلر، لینڈمافیا کے چارکارندے گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلراور لینڈگریبرزسمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی سنٹرل پیرمحمد شاہ کے مطابق نیوکراچی میں پولیس مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلرناصر کو گرفتارکرلیا،مبینہ ٹارگٹ کلرقتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔اُنہوں نے بتایاکہ مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنیوالے  اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کردیاگیاہے ۔اُدھرایسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لینڈ مافیا گروہ کے چارکارندوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارافراد میں لینڈ گریبر مٹھا پٹھان بھی شامل ہے ۔

مزید : کراچی