نیشنل سنوکرچیمپئن شپ کے پانچ کھلاڑی ’لُٹ ‘گئے

نیشنل سنوکرچیمپئن شپ کے پانچ کھلاڑی ’لُٹ ‘گئے
نیشنل سنوکرچیمپئن شپ کے پانچ کھلاڑی ’لُٹ ‘گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہوٹل سے میچ کیلئے جانیوالے پانچ کھلاڑیوں کو صدر کے علاقے میں لوٹ لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق چیمپئن حمزہ اکبرسمیت پانچ کھلاڑی صدرکے علاقے میں واقع ہوٹل سے کھیلنے جارہے تھے کہ مسلح افراد نے اُن سے موبائل ، نقدی اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا اور فرارہوگئے ۔ بتایاگیاہے کہ لٹنے والے کھلاڑیوں میں عبدالرحیم ، عبدالصمد ،بابرمسیح ، ابوصائم اورچیمپئن حمزہ اکبرشامل ہیں ۔ کھلاڑیوں نے بتایاکہ وہ کمرے سے نکل کر پیدل تھوڑی دور ہی پہنچے تھے کہ دوموٹرسائیکلوں پر سوار چارمسلح افراد نے لوٹ لیا اور ڈیلی ملنے والا الاﺅنس بھی لے گئے ۔

مزید : قومی