بھارتی ٹیم کے سابق سپانسر اور سہاراگروپ کے سربراہ سبراتورائے گرفتار

بھارتی ٹیم کے سابق سپانسر اور سہاراگروپ کے سربراہ سبراتورائے گرفتار
بھارتی ٹیم کے سابق سپانسر اور سہاراگروپ کے سربراہ سبراتورائے گرفتار

  

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر لکھنو¿ میں پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سپانسر اور سہارا گروپ کے سربراہ ڈاکٹر سبراتو رائے کو حراست میں لے لیا ، سبراتو رائے کی گرفتاری کے لیے ناقابلِ ضمانت وارنٹ سپریم کورٹ کے حکم پر جاری کیے گئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابقسبراتو رائے کی دو کمپنیوں پر ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں سرمایہ کاروں سے تقریباً 3.9ارب روپے لینے کا الزام ہے اور عدالت کے حکم کے باوجود کمپنی نے ابھی تک یہ پیسہ صارفین کو واپس نہیں کیا ۔ان کے بیٹے سیماتو رائے نے بتایاکہ سبراتو رائے اتر پردیش پولیس کے ساتھ ہیں، صبح لکھنو¿ پولیس کے سامنے خود کو پیش کر دیا تھا۔ لکھنو¿ پولیس کے ایس ایس پی ارون کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ رائے کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی