افغان صوبہ لوگر میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے شرپسندوں سمیت13افرادجاں بحق
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبہ لوگرمیں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 9شرپسندوں سمیت 13افرادمارے گئے ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لوگر میں ایک گھر کے اندر کارمیں دھماکہ خیزمواد نصب کرتے ہوئے پھٹ گیاجبکہ گھر مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔افغان حکام کے مطابق تین افغانیوں سمیت نوشرپسند دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی پر جارہے تھے کہ ایک گھرسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں شرپسندوں سمیت گھرمیں موجود دوخواتین اور دوبچے بھی مارے گئے ۔