روس کی مداخلت کے بعد یوکرائن نے ریزروفوج طلب کرلی

روس کی مداخلت کے بعد یوکرائن نے ریزروفوج طلب کرلی
Russian Army
کیپشن: Ukraine

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی مداخلت کے بعد یوکرائن کی حکومت نے ریزرو فوج طلب کرلی ہے ۔یوکرین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کریمیا کے خطے میں روسی فوج کی مداخلت کے بعد ملک کی ریزرو فوج کو طلب کر لیا گیا ہے، روسی فوج علاقے میں اشتعال پھیلا رہی ہے ۔یوکرائن کے وزیرِ خارجہ نے نیٹو اتحاد سے گذارش کی تھی کہ ان کے ملک کے وقار کی بقا کے لیے ہر ممکن راستوں پر غور کیا جائے، وہ امریکہ اور برطانیہ سے مدد کی طلب گار ہے ۔یوکرائن کی اپنی فوج پہلے سے چوکس ہے اور ملک کے عبوری وزیر اعظم نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اس نے جنگ کا خطرہ پیدا کر دیا اور کیئف کے ساتھ تعلقات ختم کر دیے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر براک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن میں فوج بھیج کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ڈیڑھ گھنٹے کی ٹیلی فون پر گفتگو میں صدر براک اوباما نے روسی صدر پر زور دیا کہ وہ یوکرائن میں اپنی فوجوں کو کریمیا کے فوجی اڈوں پر واپس بلائے۔روسی حکام کے مطابق ولادمیر پیوٹن کاکہناتھاکہ ماسکو اپنے اور یوکرائن میں روسی بولنے والوں کی مفادات کا دفاع کرنے کا حق رکھتا ہے۔