جنگ بندی نہیں ، طالبان کے خلاف سرجیکل سٹرائیکس روکی ہیں:ترجمان وفاقی حکومت
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کیلئے طالبان کی طرف سے غیر مشروط جنگ بندی کے اعلان کے جواب میں حکومت نے جنگ بندی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ فضائی کارروائی ایک ماہ کیلئے روک دی ہے ۔ وفاقی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے طالبان کیخلاف جنگ بندی کا کوئی اعلان نہیں کیا بلکہ سرجیکل سٹرائیکس معطل کی گئی ہیں تاہم کسی پرتشدد کارروائی کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔