بھارتی شکست پر ہر پاکستانی جھوم اٹھا
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)ڈھاکہ میں بھارت کو شکست دینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینے اور اس فتح منانے کیلئے ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے ۔ ملک کے کونے کونے میں خوشی کا اظہار کیا گیا ، آتش بازی کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کرکے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا ۔نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہے جبکہ میڈیا سنیتز اور سٹوڈیوز میں بھی اس خوشی کے مناظر دیکھے گئے ۔