بھارت کو شکست دے کر پاکستان نمبر ون ہوگیا
ڈھاکہ ( مانیٹرنگ دیسک)ایشیا کپ کے دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر پھر سے چیمپئن ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پوائنٹ ٹیبل پر بھی پوزیشن پہلی اور مستحکم کر لی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کا یہ میچ ہار جیت ہی نہیں بلکہ پوائنٹ ٹیبل پر بھی آگے نکل جانے کی بازی بھی تھا ۔ پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان اب نو پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک ہو گیا۔ سری لنکا کے آٹھ پوائنٹ ہیں اور آئی لینڈرز دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ بھارت اور افغانستان کے چار چار پوائنٹ ہیں جبکہ میزبان بنگلہ دیش ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکا۔