ورلڈ ٹی 20 پاک بھارت میچ نیوٹرل مقام پرہونا چاہیے ، توقیر ضیا

ورلڈ ٹی 20 پاک بھارت میچ نیوٹرل مقام پرہونا چاہیے ، توقیر ضیا
ورلڈ ٹی 20 پاک بھارت میچ نیوٹرل مقام پرہونا چاہیے ، توقیر ضیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیانے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ورلڈٹی 20 میں شرکت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے باہر میچ ہوجائے تو بہت اچھا ہوگا اور اس حوالے سے نیوٹرل مقام پر میچ بہترین آپشن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے بھارت دبئی میں نہیں کھیلے گا اس لیے پی سی بی ہی نہیں حکومت بھی اس معاملے پر مداخلت کرتے ہوئے بھارت کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے کیلئے رضامند کرے۔

مزید :

ورلڈ T20 -