آپریشن ردالفساد جاری، 100 سے زائد گرفتاریاں،اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سے مشکوک جرمن باشندے کو گرفتار کرلیا

آپریشن ردالفساد جاری، 100 سے زائد گرفتاریاں،اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سے ...
آپریشن ردالفساد جاری، 100 سے زائد گرفتاریاں،اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سے مشکوک جرمن باشندے کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،اسلام آباد،کراچی (ویب ڈیسک) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسزنے مختلف شہروں سے100سے زائد مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا،اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سے مشکوک جرمن باشندے جبکہ رحیم یارخان اور کوٹ سلطان میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 3افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس نے کوہاٹ ٹنل سے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑ لی، ایک ملزم گرفتا، اسلحہ افغانستان سمگل کیا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے،اس دوران 100سے زائد مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سے مشکوک جرمن باشندے کو حراست میں لے لیا۔ مارسل ہوٹل کے قریب مشکوک انداز میں گھوم رہا تھا کہ اسی دوران پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مارسل بھارتی سفارتخانے جانا چاہتا تھا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گجرات سے 2 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسماعیل خلیل اور زبیر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

کراچی سے گرفتار 8افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ادھر پشاور میں کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر 25افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ لاہور، راولپنڈی، گجرات، حیدرآباد اور بدین سے100سے زائد افراد گرفتار کرلئے گئے۔ چارسدہ میں آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد حراست میں لے لیا گیا،جن سے 2 راکٹ لانچر، 2 دستی بم، 6کلا شنکوف، بندوق، پستول اور سیکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔کوہاٹ ٹنل کے قریب سے پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے، اسلحہ وین کے خفیہ خانوں میں چھپا کر افغانستان بھیجنے کا منصوبہ تھا، جسے ناکام بنادیا۔ ایس پی آپریشن کوہٹ طارق محمود کے مطابق پولیس نے درجنوں کاشنکلوف، پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ ، لاہور کے بیشتر نجی سکول بند

رحیم یار خان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ صدر اور کوٹ سماہ کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران چھ ملزمان کوگ رفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، 2 رائفل، 10 پسٹل برآمد کرلئے۔ رحیم یار خان میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے پر محمد شفیق معاویہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ کوٹ سلطان کے نواحی قصبہ جمن شاہ میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 2 افراد عبدالرحیم ولد خد بخش اور عزیر احمد ولد محدم رمضان کو حراست میں لے لیا، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان -