اگر آپ اکانومی ٹکٹ کے پیسوں میں فرسٹ کلاس میں سفر کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے، اب اس ایک ائیرلائن پر ایسا کرنا ممکن ہوگیا ہے کیونکہ۔۔۔

اگر آپ اکانومی ٹکٹ کے پیسوں میں فرسٹ کلاس میں سفر کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ ...

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فرسٹ کلاس میں سفر کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن اتنا مہنگا ٹکٹ خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اب فضائی سفر کے ایک ماہرنے ایسا شاندار طریقہ بتا دیا ہے جو کوانٹس ایئرلائن پر کارگر ہے اور آپ اس پر عمل کرتے ہوئے اکانومی کلاس کے ٹکٹ کی قیمت میں کوانٹس کی فرسٹ کلاس میں سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کوانٹس ایئرلائن پر اس وقت امریکہ سے آسٹریلیا کے سفر کے لیے فرسٹ کلاس کے ٹکٹ کی قیمت دس ہزار ڈالر (تقریباً0 1لاکھ روپے) ہے جبکہ اکانومی کلاس میں یہی قیمت صرف 1473ڈالر(تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ) ہے۔

مسافر نے ائیرہوسٹس کی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی تو آگے سے ائیرلائن نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی کبھی ایسی حرکت کرنے سے پہلے بار بارسوچیں گے

فضائی سفر کے ماہر جیلبرٹ اوٹ کا کہنا ہے کہ ”الاسکا ایئرلائنز ایک غیرمعروف فضائی کمپنی ہے لیکن یہ اپنے مسافروں کو بہت اچھی آفرز دیتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ سفر نہیں بھی کرتے تب بھی اس کے میل خریدے جا سکتے ہیں اور پھر انہیں اس کی پارٹنر فضائی کمپنی کوانٹس پر سفر کرنے میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ امریکہ سے آسٹریلیا جانے کے لیے براہ راست کوانٹس سے میل خریدتے ہیں تو آپ کو 1لاکھ 44ہزار میل خریدنے ہوں گے جو 10ہزار ڈالر میں ملیں گے جبکہ الاسکا سے اس سفر کے لیے آپ کو صرف 70ہزار میل خریدنے پڑیں گے جو صرف 1473ڈالر میں مل جائیں گے،لیکن آپ الاسکا سے خریدے گئے ان میلوں کو کوانٹس کی پروازوں پر سفر کرنے میں بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں پارٹنر ہیں۔یوں آپ 10لاکھ کا سفرصرف ڈیڑھ لاکھ میں کر سکتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...