مصر کے اس مندر میں سال میں 2مرتبہ فرعون کے اس مجسمے کے چہرے پر کیا چیز نظر آتی ہے؟ دیکھ کر لوگوں کو آنکھوں پر یقین نہ آئے، آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اہرام مصر اور فراعین کی ممیوں سمیت مصر میں کئی عجوبے ہیں جو عقل کو خیرہ کرتے آ رہے ہیں، البتہ ان میں ایک عجوبہ ایسا بھی ہے جس نے پوری دنیا کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق مصر میں رمسیس دوئم(Ramses II)نامی فرعون کا مندر ہے جس میں یہ عجوبہ سال میں دو بار وقوع پذیر ہوتا ہے۔ اس مندر میں فرعون کے دو مجسمے نصب ہیں۔مندر کی مشرقی سمت میں ایک تنگ راستہ ہے جو 60میٹر طویل ہے اور باہر کی طرف کھلتا ہے۔ سال میں دو بار اس راستے سے سورج کی روشنی ساٹھ میٹر کی گہرائی میں جاتی ہے اور فرعون کے مجسمے کے چہرے پر پڑتی ہے۔
اگر آپ بھی بھوتوں اوربدروحوں پر یقین رکھتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں
رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر یہ روشنی 22فروری اور پھر 22اکتوبر کو مجسمے تک پہنچتی ہے۔ 22فروری کو یہ فرعون پیدا ہوا تھا جبکہ 22اکتوبر کو اس کی تاج پوشی ہوئی تھی اور اس نے اقتدار سنبھالا تھا۔ سال میں دونوں بار انہی دو مخصوص دنوں میں روشنی مجسمے پر پڑتی ہے اور ماہرین کے مطابق گزشتہ 3300سالوں سے یہ پراسرار سلسلہ جاری ہے۔سیاح اس عجوبے کو دیکھنے کے لیے ان دنوں میں بڑی تعداد میں مصر پہنچتے ہیں۔ گزشتہ ماہ 22فروری کو 4ہزار سے زائد لوگ اس مندر میں یہ پراسرار منظر دیکھنے گئے تھے۔