’میرے بھائی کی محبوبہ نے ہاں کہہ دی ہے، اس کی اب شادی ہونے والی ہے‘ دوران پرواز آدمی نے مذاق میں ائیرہوسٹس کو یہ بات کہہ دی، آگے سے پھر ائیرہوسٹس نے کیا کیا کہ مسافر شرم سے پانی پانی ہوگیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

’میرے بھائی کی محبوبہ نے ہاں کہہ دی ہے، اس کی اب شادی ہونے والی ہے‘ دوران ...

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دو بھائی ایک طیارے میں سفر کر رہے تھے کہ ایک شرارتی بھائی نے ایئرہوسٹس کو بلاکر یہ کہہ دیا کہ ”میرے بھائی کی محبوبہ نے ہاں کہہ دی ہے، اب اس کی شادی ہونے والی ہے۔“ اس نے تو مذاق میں یہ بات کہی تھی لیکن اس کے بعد ایئرہوسٹس نے ایسا کام کر دیا کہ بیچارا دوسرا بھائی شرم سے پانی پانی ہو گیا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایئرہوسٹس نے یہ کچھ سننے کے بعد نہ صرف اس لڑکے کو شادی کے متعلق خود مشورے دینے شروع کر دیئے بلکہ اس نے دیگر مسافروں سے بھی کہا کہ وہ بھی اسے نصیحتیں کریں۔

’میں یہ کام کرنا چاہتی ہوں اس لئے مجھے 10لاکھ روپے دے دو‘ نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ صارفین سے اپیل کردی، لیکن کام ایسا بتایا کہ ہر کسی کو غصہ چڑھادیا، گالیوں کی بھرمار ہوگئی کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس سے سین فرانسسکو جانے والی اس پرواز میں مسافروں کاغذ پر نصیحتیں لکھ کر دینے لگے اور ایئرہوسٹس ان نصیحتوں کو انٹرکام پر پڑھ کر تمام مسافروں کو سنانے لگی۔ یہ سلسلہ آدھ گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہا۔ اس دوران لڑکا شرم کے مارے منہ چھپانے کی کوشش کرتا رہا۔ شریر بھائی نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر پوسٹ کی ہے جہاں صارفین اسے بڑی تعداد میں دیکھ رہے ہیں۔ لڑکے کو اس وقت زیادہ پریشانی اور شرمساری کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے ساتھ بیٹھی ایک خاتون نے اس پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی کہ ”شادی کے لیے جگہ کون سی پسند کی؟ کتنے بچے پیدا کرنے کا فیصلہ کیا تم دونوں نے؟ تمہاری ہونے والی بیوی کیا کام کرتی ہے؟“ وغیرہ وغیرہ

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...